جے پور‘ یکم ستمبر(یو این آئی) راجستھان اسمبلی میں آج ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی اپوزیشن اراکین نے جے پور کی ہنگونیا گؤ شالہ میں ہزاروں گایوں کی موت اور ریاست میں قانون و انتظام کی خراب ہوتی صورت حال پر زبردست ہنگامہ کیا۔
ایوان میں قومی ترانہ کے فوراً بعد اسپیکر کیلاش میگھوال نے ایوان کی باضابطہ کارروائی شروع
کرنے کا اعلان کیا تو اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رامیشور ڈوڈی اور راشٹریہ جنتا پارٹی کے ڈاکٹر کروڑی لال مینا سمیت کئی اراکین کھڑے ہوکر بولنے لگے جس سے کافی شو ر شرابہ ہوا۔
اس شور شرابے کے درمیان ہی اسمبلی کے سکریٹری نے گذشتہ اجلاس کے دوران منظور ان بلوں کی تفصیلات ایوان کی میز پر رکھی جن کو گورنر کی توثیق حاصل ہوچکی ہے۔